سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کے گاؤں شیر محمد مگسی پرائمری اسکول جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ معصوم بچے شدید گرمی میں درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق
سکرنڈ کے نواحی گاؤں شیر محمد مگسی عرصہ دراز سے پرائمری اسکول کی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات غلام حیدر مگسی،ندیم احمد مگسی، طالبہ عنصر علی معصوم زینب اور دیگر طلباء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکول کو 2007 میں منظور کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے نہ ہی ہمیں اسکول کی بلڈنگ ملی ہے اور نہ ہی کوئی فرنیچر ملا ہے۔ حالیہ شدید بارشوں کے باعث یہ اسکول بھی زیر آب آ گیاتھا جس کی وجہ سے معصوم طلباء اس شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد اور دیگر حکام سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اسکول کی بلڈنگ سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔