رپورٹ۔محمدحسین سومرو
*مورخہ 10 مئی 2024*
ضلع کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس کی بروقت کاروائی۔
شیرشاہ میں واقع اسکریپ گودام کے تالے توڑ کر چوری کرتے ہوئے دو ملزمان موقع واردات سے گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
گرفتار ملزمان بنام فیضان اور زبیر کے قبضے سے چوری کیا گیا سامان اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پیرآباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عدیل احمد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
_*Media Cell Keamari Police*_