کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ملیر ندی میں گیس چوری میں ملوث گروہ کے سرغنوں کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ضلع ملیر کے تھانے شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود ملیر ندی کے درمیان غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی ثمر گارڈن میں گیس چوری کی نشاندھی کی گئی تھی ۔
مذکورہ خبر وائرل ہوتے ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔
ایس ایس جی سی حکام نے گیس چوری میں اہم سرغنے سابقہ پولیس اہلکار زوالفقار دیگر گیس چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان ملیر ندی کے اطراف غیر قانونی جعلی سوسائٹیوں اور جعلی گوٹھوں میں چوری کے گیس کے غیر قانونی کنکشن بیچنے میں ملوث ہیں ۔
مقدمے میں نامزد گیس چور گروہ نے ملیر ندی کے حفاظتی بند سے گزرنے والی مین گیس لائن سے بھاری مقدار میں چوری کر کے غیر قانونی سوسائٹیوں کو فراہم کر رکھا تھا ۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان گیس چوری کی مد میں لاکھوں روپے غیر قانونی ثمر گارڈن سمیت اطراف کی غیر قانونی آبادیوں سے بٹورنے میں ملوث تھے ۔