رپورٹ۔محمد حسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی۔
بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر احمد خان عرف محبوب کا گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گٹکا ماوا کا کارخانہ کچھی پاڑہ کیماڑی میں قائم کیا گیا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
کارخانے سے 500 عدد پڑیاں گٹکا ماوا، 20 عدد کٹے وزنی 180 کلو چھالیہ، 20 کلو چونا، کتھہ و دیگر سامان برآمد ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر چوہدری محمد زاھد نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
مذکورہ گٹکا ماوا ڈیلر کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد کاروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔
مقدمہ کا اندراج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔