اسلام آباد(ای این آئی)عمرہ کی آڑ میں منشیات سمگلنگ- 2 رکنی خواتین گینگ گرفتار وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے انسانی سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا
ملزمان کی شناخت کنول مشتاق اور نرگس مشتاق کے نام سے ہوئی گرفتار خواتین ملزمان نے سونیا اور شکیل نامی شہریوں کو ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھیجا
مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی حکام کی جانب سے دونوں شہریوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی سعودی عرب میں قید کے دوران خاتون ملزمہ کی سعودی عرب میں ہی موت واقع ہوئی گرفتار خواتین سمگلرز غیر قانونی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے عادی ملزمان ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔