فورٹ عباس (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) فورٹ عباس پولیس کے دبنگ SHOانسپکٹر افضل بابر کھوکھر کی بروقت کاروائی 6سالہ بچہ اغواء کار سے بازیاب کروا لیا۔اغوا کار گرفتار
محنت کش شمشیر علی کے 6سالہ بیٹے مالم دین کو اغوا کار بابر علی سے بازیاب کروا کر اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پابند سلاسل کردیافورٹ عباس سے سینئر صحافی میاں میراحمدمستانہ سہروردی کی ربوٹ کے مطابق
محنت کش بابر علی نے بتایا کہ وہ 228نائن آر پھاٹک کے قریب لکڑیاں اکٹھی کرنے میں مصروف تھا اور میرا 6 سالہ بیٹا عالم دین بھی میرے ساتھ تھا اور تھوڑی دور کھیل رہا تھا اس دوران اسے اپنے بیٹے کے رونے کی آواز آئی تو اس کے دیکھا کہ اسکے بیٹے مالم دین کو اغوا کار اغوا کرکے لیجا رہا جس پر اس نے شور واویلا کیا اور لوگوں نے اغواء کار کا پیچھا شروع کردیا اور 15پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کردی
اطلاع ملتے ہی دبنگ SHO فورٹ عباس انسپکٹر افضل بابر کھوکھر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس فورس کے ہمراہ کاروائی کی اور پولیس اور عوام نے اغواء کار کو پکٹرنے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اغواء کار کو حولات میں بند کردیا۔دبنگ SHO انسپکٹر افضل بابر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پولیس عوام۔کی جان۔و مال کی حفاظت کی ذمہ دار اور فورٹ عباس پولیس اس سے غافل نہیں عوام اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ کو جرائم سے پاک کرکے ہی دم لیں گے عوام کا پولیس کے بروقت ایکشن پر SHO افضل بابر کھوکھر کو سراہا