فیصل آباد(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)خاندان سلسلہ قادریہ سہروردیہ کے عظیم صوفی بزرگ
حضرت سخی عبداللہ شاہ قلندر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
حضرت میاں نبی احمد ناز قلندر سہروردی رحمت اللہ علیہ
محترمہ ثریا اُلماس ناز سہروردی(امی حضور)قلندر۔۔۔کا سالانہ عرس مشترکہ طور پر
16،17،18 ستمبر 2024.ء بروزپیر سے آستانہ قلندری چکنمبر 103ج ب برنالہ شریف تحصیل و ضلع فیصل آباد میں منعقد ہورہا ھے تین روزہ عرس کی سالانہ تقریبات أستانہ قلندری 103ج ب برنالہ شریف ضلع فیصل آباد میں پیر16 ستمبر سےشروع ہو رہی ہیں جو 18 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
دربار عالیہ کے سجادہ نشیں حضرت میاں شکیل احمد سہروردی اپنے دست مبارک سے دربار عالیہ کو عرق گلاب سے غسل دیکر عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے.سینئر صحافی میاں میراحمدمستانہ سہہروردی کے مطابق۔۔۔سالانہ عرس میں شرکت کے لئے عقیدت مند قافلوں کی صورت میں شرکت کرینگے۔سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں آخری مراحل میں ھیں