ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ندیم احمد) قادر آباد ہیڈ بلوکی لنک نہر سے50 سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی ڈیڈ باڈی برآمد تفصیلات کے مطابق ہیڈ تولیکی کے مقام پرقادر آباد ہیڈ بلو کی لنک نہر میں 50سالہ نامعلوم شخص کی ڈیڈ باڈی تیر رہی تھی جس کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کرنہر سے ڈیڈ باڈی نکال کر ضروری کارروائی کے بعد پولیس تھانہ منڈی فیض آباد کے حوالے کر دی،نہر سے ملنے والی ڈیڈ باڈی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔