قیمتی الفاظ
الفاظ کتنے قیمتی ہیں ، اچھے الفاظ عام آدمی کو باعزت بنا دیتے ہیں، بُرے الفاظ بڑے آدمی کو رزیل اور قابل نفرت بنا ڈالتے ہیں۔۔۔آزاد آدمی اپنے ہی الفاظ کا اسیر ہو جاتا ہے اور قیدی اپنے الفاظ سے آزاد۔۔۔ سوچ سمجھ کر بولے الفاظ حکمت بن جاتے ہیں اور بغیر سوچے منہ سے نکلے انفاظ بونگیان ۔۔۔ اگر ہمیں الفاظ کی اہمیت پتہ چل جائے اور یہ سمجھ آ جائے کے گلے سے نکلی مخصوص آوازین کس طرح شخصیت ، زندگی اور معاشرت پر اثر انداز ہوتی ہیں تو وللہ ہم ایک ایک لفظ بولنے سے پہلے سو بار سوچین۔۔۔ کائینات کی زبان خاموشی ہے مگر الفاظ کی دولت صرف انسان کو ملی ہے اس لئے اگر الفاظ کی اہمیت کا ادراک نا ہو تو خاموشی ہی بہتر ہے۔۔فرمان مولا علی کرم اللہ وجہ ہے کہ جب انسان کی عقل مکمل ہو جاتی ہے تو اسکی گفتگو مختصر ہو جاتی ہے۔۔۔۔ زیادہ بولنا خالی انسان کی نشانی ہے کیونکہ وہ الفاظ کا ادراک نہیں رکھتا جبکہ اہل علم کم گو لیکن ان کا ایک ایک لفظ سمندر کی تہہ میں چھپا موتی ہوتاہے اور وہ اپنے الفاظ کی قدر کرتے ہیں اور انہیں ضائع نہیں ہونے دیتے