لالہ موسی (شاہد بیگ سے ) کتے کے حملے میں بارہ بکریوں کی ہلاکت ہوئی ہارٹ اٹیک سے الطاف حسین بھی چل بسا ۔
تفصیل کے مطابق چند روز قبل لالہ موسی میں ایک دل خراش واقع پیش آیا جس میں ایک مزدور کرایہ دار الطاف حسین جو کہ سر گودھا کا رہائشی تھا لالہ موسی میں قیام پزیر تھا ۔رات کو سویا صبح اٹھا تو کتے کے حملے میں اس کی بارہ بکریاں مری پڑی تھی ۔ لالہ موسی اہلسنت کے امیر سنئیر صحافی پیر عثمان عزیز قادری اور اینکر پرسن فیصل شیخ واقعہ کی خبر ملتے ہی الطاف حسین کے پاس پہنچ کر انٹرویو کیا جس میں لوگوں سے پردیسی الطاف حسین کی امداد کی اپیل کی ۔ الطاف حسین رات ہارٹ اٹیک سے وفات پاگیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے چیئر مین خواص پور چوہدری تنویر اشرف نے گھر بلا کر حسب توفیق مدد کی تھی ۔