ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ندیم احمد) لاہور عبدالحکیم موٹروے ایم تھری پر نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر مویشیوں سے پک اپ وین چھین کر فرار ہو گئے موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن 130 پر مویشیوں سے لدی وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملی توپٹرولنگ افسران نے گاڑی کو تعاقب کر کے روکا توموٹروے پولیس کو دیکھ کر ڈاکوو�¿ں نے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا پولیس نے ڈکیتی میں چھینی پک اپ وین برآمد کرکے 2 ڈاکو گرفتار کر لیے گرفتار ملزمان کی شناخت سرفراز اور عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے زونل کمانڈر ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی کی ہدایات پر ملزمان ، وین اور مویشیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔