مورخہ: 26-04-2024 حوالہ نمبر : PST( )
مایوسیوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے بلاتفریق بے روزگاروں کو نوکریاں دی جائیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
معاشی عدم استحکام اور مایوس کن معاشی پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے،شاداب رضا نقشبندی
ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو کراچی میں پائیدار امن اور روزگار کے نئے ذرائع پیدا کئے جائیں،شاداب رضا نقشبندی
،بجلی،گیس،پیٹرولکی قیمتوں میں اضافے اور طرح طرح کے ٹیکس کے سبب فیکٹریاں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،شاداب رضا نقشبندی
غربت کو ختم کرنا ہے تو ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو آسان شرائط پر انڈسٹریز لگانے کا پلان بنایا جائے،شاداب رضا نقشبندی
بے روزگاری قرضے لینے سے کم نہیں ہوگی بلکہ غربت میں مزید اضافہ اور قرضوں کا بوجھ غریبوں پر اثر انداز ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مایوسیوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے بلاتفریق بے روزگاروں کو نوکریاں دی جائیں،معاشی عدم استحکام اور مایوس کن معاشی پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے،کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو کراچی میں پائیدار امن اور روزگار کے نئے ذرائع پیدا کئے جائیں،بجلی،گیس،پیٹرولکی قیمتوں میں اضافے اور طرح طرح کے ٹیکس کے سبب فیکٹریاں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،غربت کو ختم کرنا ہے تو کراچی میں بیرونی سرمایہ کاروں کو آسان شرائط پر انڈسٹریز لگانے کا پلان بنایا جائے،بے روزگاری قرضے لینے سے کم نہیں ہوگی بلکہ غربت میں مزید اضافہ اور قرضوں کا بوجھ غریبوں پر اثر انداز ہوگا،ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کی،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیڈریشن کا کردار ادا کرتے ہوئے صوبوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے کام کرئے،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بناکر ہی آگے کی طرف بڑھا جاسکتا ہے،ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے حکومت کو عامی اُمنگوں کی ترجمانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف سے سود پر لئے گئے قرضے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں،سود اسلام میں حرام ہے،حکومت سود پر قرضے لینے کی بجائے اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معاشی استحکام کیلئے سنجیدگی سے کوشش کرئے۔#