چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
مسلم لیگ ن چشتیاں کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں عبدالمجید جتالہ نے کہا ہے کہ 9مئی یوم سیاہ کا واقعہ ملک دشمن عناصر کی گھناؤنی سازش تھی اور ملک کی حساس تنصیبات پر حملوں کے وقت افواج پاکستان نے بڑے صبروتحمل کا مطاہرہ کرکے غدار منصوبہ سازوں کی انارکی پھیلانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیا،ملک کے 24کروڑ مسلمان افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مذمت اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی اور جناح ہال بلدیہ چشتیاں میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنہ کررہا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈا پر کام کرنے والی جماعت کے غیر جمہوری عمل کی وجہ سے پاکستان کی ترقی کا عمل متاثر ہوا،سماجی و اقتصادی چیلنجز میں بھی اضافہ ہوگیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد قرار واقعی سزا دی جائے۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کا افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد عامر،صدر انجمن تاجران چشتیاں حاجی حمید احمد صدیقی،سابق صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی چشتیاں حاجی جاوید سلیم،رانا علی اختر نے بھی خطاب کیا۔