ای این آئی (اسپیشل رپورٹ)
ڈی ایچ اے ولاز کالونی (ملتان) میں آج ایک رہاشی کے پالتو کُتے نے دو معصوم بچوں کا کاٹ لیا۔ اس سے قبل اس کالونی میں چار دیواری یا باڑ میسر نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کُتوں کے غول پھرا کرتے تھے جس کی سیکورٹی احکام کو رہاشیوں نے بار بار شکایات بھی کیں۔ اسی بنا پر ایک رہاشی نے خصوصی اجازت کے ساتھ کالونی میں اپنا پالتو کتا رکھا تھا جس کو اس نے کھلا چھوڑ رکھا تھا جس نے آج دو معصوم بچوں کو کاٹ لیا۔
شام کے وقت ولاز کالونی کے پارک میں سیر کرنے کے لئیے آنے والے بچوں اور خواتین میں خوف و خدشہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے سکیورٹی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شخص کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ اپنے کتے کو یہاں نہ رکھے اور اگر رکھنا ہے تو کم از کم باندھ کر تو رکھے
چند جذباتی رہاشیوں نے کُتے کے مالک کے خلاف پولیس کے ذریعے یا خود ایکشن لینے کا بھی عندیہ دیا ہے