ملک بھر کے علماء مشائخ کا افواج پاکستان کے واضح موقف کی حمایت کااعلانوطن عزیز میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،علماء مشائخ
علماء مشائخ کی9مئی کے کرداروں کی جانب افواج اور اداروں کیخلاف مہم پر سخت تشویش کا اظہار اور شدید مذمت
پاک افواج کیخلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کیخلاف سازش کے تسلسل پر قوم میں اضطراب ہے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
ملک بھر کے علماء مشائخ پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں
قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہو رہے ہیں یہ سازش ہے اور اس میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں
پوری قوم پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کا احتساب چاہتی ہے
پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے، آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے
ملک بھر کے علماء مشائخ اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ 9مئی کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں،علماء مشائخ کا
ملک دشمنی اور ذاتی مفادات میں اداروں اور ان کے سربراہوں کو گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کی جارہی ہے،علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں قراردادمنظور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء مشائخ نے گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے انتشاری ٹولے کے غلط بے بنیاد من گھڑت پرو پیگنڈے پر پاک فوج کا واضع موقف اور 9مئی کے کرداروں کو قانون وآئین کے تحت سزائیں دینے کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ایک انتشاری ٹولے کی جانب سے افواج پاکستان کیخلاف مہم پر سخت تشویش کا اظہار اور شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنی اور ذاتی مفادات میں اداروں کو گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کی جارہی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایسے ایسے الزامات سامنے آئیں اور قومی سلامتی کے ادارے خاموش تماشائی بنے رہیں،ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتوں کیخلاف کریک ڈاون حالات کا تقاضا ہے،24کڑورعوام کیلئے 9مئی کے واقعات اور افواج پاکستان کیخلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کیخلاف سازش کے تسلسل پر اضطراب ہے،سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے،لہذاپوری قوم چاہتی ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث شر پدندوں اور پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اورکریک ڈاؤن کیا جائے،یہ مطالبہ ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کے مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے کی،اجلاس میں پرو فیسر ڈاکٹرجلال الدین نوری،وفیسر ڈاکٹر دلاور نوری، پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی، پیر سیدارشد حسین اشرفی،پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری،مولانا سلمان بٹلہ جمیل خان،سلیم بخاری و دیگر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ پاک افواج کے موقف ملک بھر کے عوام اور علماء مشائخ بھر پور حمایت کرتے ہیں،پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے اس بات کا اعادہ کہ پاکستان میں جمہوریت کو خطرہ ہے تو غیر جمہوری قوتوں اور ملک دشمنوں کی سہولت کاری کرنے والوں سے خطرہ ہے،پاک فوج کا واضع موقف کہ ملک میں جمہوریت بھی قائم رہے گی اورجمہوری ادارے بھی اپنی مدت مکمل کریں گے جمہوریت پسندوں کیلئے مثبت پیغام ہے،اور پاک فوج کا ائین کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کا اعادہ بھی خوش اٗیند ہے، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے کہا کہ ملک بھر کے 24کروڑعوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج کے اس عزم کہ 9مئی کے ذمیداروں کو کیفر و کردار تک پہنچانا ہے کی مکمل ھمایت کرتے ہیں اور ساتھ کھڑے ہیں،علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کے مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں پاس کیگئی متفقہ قراداد میں افواج پاکستان کے واضح موقف کے حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ملک بھر کے علماء مشائخ اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ 9مئی کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں، 9مئی واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کا نام دینے والے غدران وطن ہیں جو بیرونی قوتوں کی سہو لت کاری کر کے پاک افواج اور اداروں کیخلاف جھوٹ اور فریب پر مبنی پرو پیگنڈا کر کے محب وطن عوام کی آنکھوں میں ڈھول جھونک رہے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے،پاک فوج کے ترجمان نے تمام امور پر واضح موقف دیکر ثابت کر دیا کہ ملک میں ایک سیاسی ٹولہ تباہی و بربادی پر تلا ہواہے،لہذا ملک بھر کے علماء مشائخ ایسے ٹولے کے خلاف بھرپور قانونی کار وائی کا مطالبہ کرتے ہیں،قرار داد میں سرحدوں کی حفاظت،امن وسلامتی کے قیام اوردہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی عظیم خدمات وقربانیوں کوبھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ وطن کے دفاع وبقاء کیلئے فوج کی بے پناہ قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں جس پر ملک بھر کے علماء مشائخ اور 24کرورڑعوام کواپنی بہادر وغیورمسلح افواج پرنہ صرف نازہے بلکہ وہ سفاک دہشتگردوں اوروطن وامن دشمنوں کودندان شکن جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہروقت تیارکھڑی ہے،9مئی کے کردارپاک افواج کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کررہے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،قوم اپنے اداروں کیساتھ کھڑی اور شرپسندوں کیخلاف متحد ہے،محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈسرحدوں کی حفاظت،امن وسلامتی کے قیام اوردہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی عظیم خدمات وقربانیوں کوبھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیا ہے ہے کہ وطن کے دفاع وبقاء کیلئے فوج کی بے پناہ قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں جس پر24کرورڑعوام کواپنی بہادر وغیورمسلح افواج پرنہ صرف نازہے بلکہ وہ سفاک دہشتگردوں اوروطن وامن دشمنوں کودندان شکن جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہروقت تیارکھڑی ہے9مئی کے کردارجو اداروں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کررہے ہیں ان کے خلاف، قانونی کارروائی کی جائے،قوم اپنے اداروں کیساتھ کھڑی اور شرپسندوں کیخلاف متحد ہے،محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم9مئی کے کرداروں کیخلاف آواز بلند کریں،قرار داد میں مطالبہ کیا کہ پوری قوم پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کا احتساب چاہتی ہے لہذا ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتوں خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوے فوری کریک ڈاون کیا جائے،یہ خطرناک بات اور قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات میں روایتی سستی نہ کی جائے،محب وطن قوتیں ملک دشمن عناصرکو نشان عبرت بنا ئیں۔
جاری کردہ میڈیا سیل:علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان۔