منڈی بہاوالدین (۔۔ میاں شریف زاہد سر پرست اعلی ا رفتار نیوز ) ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد نواز کے صاحبزادے ۔ملک شہزاد ۔ملک فیاض حسین رضوی۔ملک مزمل مانی ۔ملک ا متیاز ۔ملک شبیر ۔اور ملک چاند کے بھائی ملک مدثر حسین مرحوم کا ختم قل شریف دبئی مارکی واسو روڈ منڈی بہاوالدین میں منعقد کیا گیا اس موقع پر فاتحہ خوانی نعت خوانی اظہار تعزیت ۔تقاریر ۔درودو سلام ۔ اور اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ختم قل شریف میں علماء مشائخ ۔نعت خوانون قراء حضرات۔سیاست دانوں ۔ افسران ۔صحافیوں۔تاجروں۔اوور سیز پاکستانیوں ۔این جی اوز ۔سول سوسائٹی ۔وکلا ء ۔عزیزو آقا رب دوست احباب ۔معززین نے بھاری تعداد میں شرکت کی ازاں بعد لنگر شریف دیا گیا۔