منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) الطاف حسین کانسٹیبل تھانہ اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین نے ڈاکٹر سیّد اختر عباس سے انکوائریز ختم کرنے کی مد میں 20لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ثابت ہونے پر جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب اینٹی کرپشن پنجاب لاہور نے الطاف حسین کانسٹیبل پر مقدمہ درج کروا کر کارروائی شروع کردی
الطاف حسین کانسٹیبل نے دوران تعیناتی تھانہ اینٹی کرپشن خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر منڈی بہاؤالدین ظاہر کرکے انکوائریز کو ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر سیّد اختر عباس اور اس کے اہل خانہ کو بلیک میل کر کے ان سے جنوری 2023 میں 20 لاکھ رشوت وصول کی ڈاکٹر سیّد اختر عباس کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری عمل لائی اور الزام ثابت ہونے پر الطاف حسین کانسٹیبل پر مقدمہ درج کر کے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا کہا ہے کہ محکمہ سے اس طرح کی کالی بھیڑوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے گا تاکہ عوام میں محکمہ کا بہتر امیج اجاگر کیا جاسکے