منڈی بہاوالدین، ( میا ںں شریف زاہد)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم ازخود فیلڈ میں متحرک،
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل پھالیہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف کریانہ شاپس پر اشیائے خوردونوش کے ریٹس چیک کئے اور اشیاء کی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں،
کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کریانہ شاپس مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ اور ریٹس بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں،
جہاں سے گاہک آسانی سے دیکھ سکے۔