منڈی بہاوالدین ( میا ں شریف زاہد سر پرست اعلی رفتار نیوز ) مو ضع ٹھٹہ عالیہ تحصیل پھالیہ منڈی بہاوالدین کی ممتازشخصیت فوجی ثنا ء اللہ تارڑ کے صاحبزادے اور
پاکستان اوورسیز فورم سپین کے جوائنٹ سیکرٹری محمد عثمان تارڑ کے بھانجے اور اوورسیز فورم کے نوجوان رہنماء محمد فرحان تارڑ گزشتہ دنوں
سپین میں انتقال کر گئے تھے ۔ مرحوم کی میت پاکستان رات گئے ان کے گاوءں ٹھٹہ عالیہ پہنچ گئی تھی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ا اتوار صبح دس بجے ٹھٹہ عالیہ میں ادا گئی جس میں اوور سیز پاکستانیوں ۔سیاست دانوں علماء مشائخ۔صحافیوں۔وکلاء ۔افسران ۔ایوان صنعت و تجارت۔تاجروں ۔عزیزو اقارب دوست احباب ۔این جی اوز ۔سول سوسائٹی۔ اور معززین نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔ اس ۔موقع پر مرحوم کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر کی خصوصی دعا کی گئی مرحوم کو آہوں اور سسکیوں ساتھ ان کے آبائی قبرستان ٹھٹہ عالیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔