منڈی بہاءالدین ( میاں شریف زاہد )
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے نواحی علاقہ قلعہ گجراں میں سیوریج نالہ کے گندے اور زہریلے پانی سے کاشت کی جانے والی 12 کنال پر تیار سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کر دیا، فوڈ اتھارٹی نے کاشتکاروں کو گندے اور زہریلے پانی سے سبزیوں کی کاشت کرنے پر وارننگ جاری کر دی