منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
حکومت کی جانب سے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود بھی ٹرانسپورٹز کی جانب سے کرایہ جات کم نہ کیے گیے سفر کرنے والے شہری مہنگے سفر کرنے پر مجبور رکن پور اور نواحی علاقوں کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین اور اعلٰی حکام سے کرایہ جات میں کمی کا مطالبہ کیا ہے خاص طور پر منڈی بہاوالدین سے اسلام آباد لاہور اور دیگر بڑے چھوٹے شہروں قصبوں دیہاتوں کے کرایوں میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے مطابق نمایاں کرایوں میں کمی کی جائے