منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
مرکزی قبرستان منڈی بہاؤالدین کے لیے جگہ کے مطالبے کا 300 واں دن ۔10 ماہ 0 دن
1۔مرکزی قبرستان منڈی بہاؤالدین میں نئی قبر بننے کے لیے جگہ ختم ہو چکی ہے۔لہذا قبرستان کے لیے نئی جگہ کی خریداری وقت کا تقاضا ہے۔
(ایک قبر کھودنے پر ساتھ والی 2 سے 3 قبریں اوپن ہو جاتی ہیں، یا قبر کے اندر سے ،پہلے موجود قبر اوپن ہو جاتی ہے، ہڈیاں نکل آتی ہیں۔)
2۔قبرستان کے سامنے والی، عید گاہ کی جگہ قبرستان کو الاٹ کی جائے۔
3۔قبرستان کے سامنے والی، حویلی والی جگہ ،خرید کر قبرستان کے لیے الاٹ کی جائے۔
4۔قبرستان کے سامنے سکول کے ،پچھلی سائیڈ کے، کھیتوں والی جگہ ،خرید کر قبرستان کے لیے الاٹ کی جائے۔
5۔اس نئے قبرستان میں قبریں اندر و باہر سے کچی بنائی جائیں۔قبر کے اوپر بھی سیمنٹ سلیپ کی بجائے ،لکڑی کے پھٹے/تختے ڈالے جائیں۔
6۔قبروں کی جگہ کی پہلے سے نشاندہی کی جائے۔تاکہ ایک ترتیب سے قبریں بنتی جائیں، اور جگہ ضائع نہ ہو۔
7۔چھوٹے بچوں کی قبروں کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے۔
8۔نئے قبرستان کی جگہ، فل ہو جانے پر، مٹی ڈال کر ،قبرستان کو ہموار کر کے، نئے سرے سے قبریں بنائی جائیں۔
9۔کیونکہ قبرستان کے سامنے جگہ موجود ہے، اس لیے شہر سے دور قبرستان نامنظور ہو گا۔