پنجاب بھر میں مون سون کی موسلا دھار بارشیں!
پنجاب میں 15 جولائی تک مون سون کا سپیل جاری رہے گا
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کی صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ کی ہدایات!
🔴🔴🔴🔴🔴
کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں 27 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد ہے۔
🔴🔵🔴🔵🔴