اسلام آباد
الائسیم اپارٹمنٹ بلڈنگ جو فیصل مسجد سے تقریبا دو اڑھائی کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں وہاں 11/12 ستمبر کی رات نشے میں دھت چار افراد ایک لڑکی کے ساتھ آئے وہاں پر سکیورٹی اور پروٹوکول افسر نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو پہلے وہ واپس چلے گئے اس کے بعد کچھ مزید لوگوں کے ساتھ وہاں دوبارہ آئے اور انہوں نے پہلے پروٹوکول افسر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا پھر اس کے بعد ان کا آپس میں جھگڑا ہوا جس میں ان کا اپنا ہی ساتھی جو کہ ایف ٹین کا ایک منی چینجر بتایا جاتا ہے وہ بھی ان کی آپس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا