ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب اور گردونواح سمیت متعدد دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح 11.48بجے پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جن کا مرکز افغانستان,تاجکستان سرحدی پٹی میں زیرِ زمین 94 کلومیٹر گہرائی پر تھا۔ ننکانہ صاحب سمیت کئی شہروں میں لوگ گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔