ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے جرمن وفد کا دورہ گوردوارہ جنم استھان اور پاک جرمن دوستانہ ہاکی میچ ملتوی تفصیلات کے مطابق جرمن وفد نے ہیڈ آف کمیونیکیشن اینڈ کلچر افئیرز مسٹر جان کی سربراہی میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کرنا تھا جرمن وفد نے شاہ کوٹ میں پاک جرمن دوستانہ ہاکی میچ میں بھی بطور مہمان شریک ہونا تھا, پی ٹی آئی کے آج لاہور میں ہونے والے احتجاج کے پیش نظر لاہور ملتان موٹروے ایم تھری بند ہونے کی وجہ سے وفد طے شدہ دورہ کئے بغیر ہی واپس چلا گیا وفد کے نہ آنے کی وجہ سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم شاہ کوٹ میں ہونے والا پاک جرمن دوستانہ ہاکی میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔