ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ننکانہ صاحب شہراور گردونواح میں تیز آندھی اور ٹھنڈی ہواﺅں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش گذشتہ رات شہر اور گردونواح میں ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اورموسم خوشگوار ہو گیا آندھی چلتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور متعلقہ علاقے اندھیر ے میں ڈوب گئے حالیہ بارش سے دھان کی فصل کو نقصان پہنچنے کاشدید اندیشہ ہے۔