ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) وائی ڈی اے ننکانہ کے ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ممکنہ نجکاری اور پنجاب حکومت و پولیس کے مظاہرین پر طاقت کے بے جا استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج تمام او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں تالے بند، مریض رل گئے تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پنجاب حکومت اور پولیس کے مظاہرین پر طاقت کے بے جا استعمال،خاص کر شیلنگ اور واٹر کینن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج تمام او پی ڈی سروسز کا بائیکاٹ کیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے دفاتر کی تالہ بندی کردی گئی جس کے باعث دورز دراز سے آنے والے سینکڑوں مریض علاج کے لیے پرائیوٹ کلینکوں اوردوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔چیئرمین وائی ڈے اے ڈاکٹر احتشام عباس، صدرڈاکٹر عدنان اقبال اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد اور احتجاج کا مقصد نجکاری کے باعث عوام کی صحت کے بنیادی حقوق پامال ہونے سے بچانا ،اسپتالوں کی نجکاری روکنا اور ہیلتھ ورکرز، پیرا میڈل سٹاف اور ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ ہے لیکن حکومت نے لاہور میں مال روڈ پر ہمارے پرامن احتجاج پر بلاجواز طاقت کا استعمال کیا۔ ا±نہوں نے دعویٰ کیا کہ واٹر کینن کے ساتھ شیلنگ سے سینکڑوں ہیلتھ ورکرز زخمی ہوئے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت اسپتالوں کی نجکاری منظور نہیں ہونے دی جائے گی، جس سے لاکھوں گھروں کے چولہے بجھنے کا خدشہ ہے۔ وائی ڈی اے ننکانہ اپنے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔وائی ڈے اے ننکانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین پر طاقت کے استعمال کا از خود نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور پرامن احتجاج کو ریاستی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔