باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری)
شہری بجلی کے بل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جمع نہیں کروائیں گے
صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حلقہ انتخاب نوابشاھ میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ روک نہ سکا اس سلسلے میں نوابشاھ کے شہریوں نے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا اعلان کردیا حیسکو کی نااہلی اور بجلی چوروں کو نہ پکڑنے پر نوابشاھ کے شہریوں نے یوم سیاہ منایا اس سلسلے میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران حق دو تحریک نوابشاھ کے سربراہ کاشف رضا نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن حیسکو انتظامیہ شہریوں کو دن اور رات کے اوقات میں بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہے 14 سے زائد بجلی کے بھاری بل عوام جمع کرواتے ہیں لیکن حیسکو انتظامیہ ہمیں بجلی فراہم نہیں کرتی ایسے میں شہری حق بجانب ہیں کہ وہ بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں اور حیسکو اہلکار ہمارے میٹر کاٹنے آئے تو سوچ سمجھ کر آئے کیونکہ اس وقت شہریوں کا صبر کا پیمانہ حد سے گزر چکا ہے شہریوں نے حیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلا جواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری بند کیا جائے