نوشہرو فیروز( رانا ندیم انجم)
سول ہسپتال نوشہرو فیروز کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں “عالمی ہائی بلڈ پریشر ڈے” کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اس موقعے پر سول سرجن ڈاکٹر خادم علی منگریو، ڈاکٹر محمد صفر چنہ۔ڈاکٹر اعجاز میمن۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سہتو۔ ڈاکٹر بدرالدیں ابڑو۔ڈاکٹر سید آچر شاه۔ڈاکٹر امبر عباسی۔ڈاکٹر شبانه چنه۔ اعجاز ممنائی حفیظ اللہ راجپر۔ خیر محمد سہتو اور دیگر نے کہا کہ ہمیں ہائی بلڈپریشر کے مسئلہ کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 30 سے 80 سال کی عمر کے تقریباً 1.28 بلین بالغ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں. اس سال اس دن کا تھیم “*اپنے بلڈ پریشر کو درست طریقے سے ماپیں، اسے کنٹرول کرکے، لمبی زندگی گزارنا هے*”رہنماٶں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا خاموش مرض ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتا ہے،اسے انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہئے اور ڈاکٹرز کے مشورے سے ادویات ضرور استعمال کرنی چاہیں،رہنماٶں نے کہا کہ آج کے دن سول سوسائٹی کے پڑھے لکھے لوگ یہ عہد کریں کہ اور اپنے اردگرد لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کے بارے میں آگہی پیدا کریں گے۔ واک میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز، اسٹاف اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔