اسکول ایجوکیشن پر وزیر اعلی سندہ سید مراد علی شاہ کا اہم اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدرات 41 لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو واپس اسکول لانے سے متعلق اجلاس
اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر متعلقہ افسراں شریک
پاکستان انسٹیٹویٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) نے جنوری 2024 میں اسکولوں سے باہر بچوں کے حوالے سے رپورٹ شایع کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 26.2 ملین بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کر رہے، وزیراعلیٰ سندھ پی آئی ای رپورٹ کے مطابق سندھ میں 7.63 ملین بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہیں، سید مراد علی شاہ میں چاہتا ہوں اسکولوں سے باہر 7.63 ملین بچے تعلیم حاصل کریں، وزیراعلیٰ سندھ سندھ مین 7.6 ملین نہیں بلکہ 41 لاکھ بچے اسکوں سے باہر ہیں، وزیر تعلیم کی وزیراعلیٰ سندھ آگاہی
وفاقی حکومت کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں اسکول جانے والے بچوں کی آبادی 14.2 ملین ہے، سردار شاہ 14.2 ملین بچوں میں 4.5 ملین بچے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں وزیر تعلیم سردار شاہ نجی اسکولوں میں 3.9 ملین اور مدرسوں میں 50000 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، وزیر تعلیم سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 840000 بچے زیرتعلیم ہیں، سردار شاہ 500000 بچے مخلتف وفاقی اسکولوں اور آرمی کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، وزیر تعلیم سندھ اس حساب سے سندھ میں 10.2 ملین بچے اسکولوں میں ہیں اور 4.1 ملین بچے اسکول سے باہر ہیں، وزیر تعلیم سندھ یونیسیف کی اسٹڈی کے مطابق مختلف اسباب کی وجہ سے بچے اسکولوں سے باہر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ اس میں 20 فیصد غربت، 16 فیصد لوگوں کا تعلیم کی طرف رجحان نہ ہونا، 15 فیصد لڑکیوں کے اسکول نہ ہونا، 14 فیصد اسکول گھر سے دور ہونا، 13 فیصد بچوں کا روزگار کرنا، 13 فیصد تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان اور 8 فیصد لڑکیوں کو تعلیم نہ دلوانا اسباب میں شامل ہیں اسباب جو بھی ہوں ہمیں اس کا حل نکال کر بچوں کو اسکول لانا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں 36234 پرائمری اسکول ہیں اور 4730 پوسٹ پرائمری اسکول ہیں وزیر تعلیم سردار شاہ پرائمری کے بعد گے تعلیم کیلئے اسکولوں کا نہ ہونا بھی ایک سبب ہے، سید سردار شاہ تمام پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے پوسٹ پرائمری اسکول کیا جائے وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ چھوٹے اسکولوں کو بڑے اسکولوں کے ساتھ منسلک کیا جائے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہر سال اسکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے اے ڈی پی میں اسکولز شامل کریں وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر تعلیم کو ہدایت وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں فیصلہ کیا غیر رسمی تعلیم کے ذریعے 9 سال یا اس سے بڑے بچوں کو تعلیم دی جاسکتی ہے
وزیراعلیٰ سندھ کو غیر رسمی تعلیم سے متعلق مزید تجاویز بھیجیں گے وزیر تعلیم سردار شاہ
سیلاب کے باعث 40482 اسکولوں میں سے 18808 مکمل اور 12305 اسکول جزوی تباہ ہوچکے ہیں وزیر تعلیم کی وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی اگر ان اسکولوں کو جلد از جلد تعمیر نہ کیا گیا تو ڈروپ آؤٹ ریشو بڑھ سکتا ہے وزیر تعلیم سندھ مختلف ڈونر ایجنسیز کی مدد سے 5295 اسکولوں کی تعمیر کا بندوبست ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ابھی بھی 15000 کے قریب اسکولوں کی تعمیر کیلئے بندوبست کرنا ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات کیئے جائیں وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر تعلیم کو ہدایت اسکولوں کی انسپیکشن، کلاس رومز کی سرگرمیاں اور اساتذہ کے پڑھانے کی طریقہ کار کا جائزہ لیکر بہتری لائیں