نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
بجلی کے مسائل بننے پر نہ کسی کی منتیں کریں اور نہ ہی واپڈا اہلکاروں کو گالیاں دیں نہ انہیں برا بھلا کہیں تھوڑا عقلمندی کا مظاہرہ کریں اور مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں جب بھی آپ کے علاقے میں بجلی بند ہو سب محلے والے مل کر اپنے اپنے موبائل فون سے 1. واپڈا کی ہیلپ لائن 118 پر کال کریں 2. اردو زبان کیلئے ایک دبائیں اور پھر نمائندے سے بات کرنے کیلئے زیرو 0 دبائیں 3. نمائندے سے بات ہونے پر اسے اپنے بجلی کے بل کے اوپر دائیں طرف لکھا ہوا حوالہ نمبر (Reference No) بتائیں۔ریفرنس نمبر 4. نمائندے کو بتائیں کہ آپ کے علاقے کی لائٹ اتنے گھنٹے سے بند ہے نمائندہ آپ کی آن لائن کمپلینٹ نوٹ کرنے کے بعد آپ کے علاقے کے بجلی کے دفتر کو فارورڈ کر دے گا اور آپکو کو بذریعہ ایس ایم ایس کمپلین نمبر میسج کر دے گا آن لائن 118 پر کی گئی کمپلینٹ پر جلد از جلد نوٹس لینا اہلکاروں کی مجبوری ہوتی ہے۔ جتنی زیادہ کمپلینٹس ہوتی ہیں اتنی ہی زیادہ ان کی مجبوری بن جاتی ہے اور وہ فوری ایکشن لے کر بجلی بحال کر دیتے ہیں آپکی بجلی بحال ہونے تک اور آپ کی طرف سے تسلی بخش جواب ملنے تک نمائندہ 118 مسلسل آپ سے رابطہ میں رہیے گا جب آپ نے کہنا ہے کہ ھمارا مسئلہ حل ہو گیا ہے تب وہ اوکے کرے گا سب دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی لائٹ چلی جائے حکومت یا ادارے کو گالیاں دینے اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کے بجائے 118 پر 2 روپے کی کال کرلیں پاکستان واپڈا یہ بالکل آسان سا کام ہے ایک بار آپ کر کے دیکھیں آپ کو رزلٹ ملے گا