نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
دھرتی فاؤنڈیشن ڈویلپمنٹ کی جانب سے گاؤں سینگار TDEA, FAFEN کے تعاون سے محراب پور کے شاھ عبداللطيف سیکنڈری ہائر اسکول میں نوجوان کے لئے بجٹ تیاری کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پچاس سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی انہیں دھرتی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سے متعارف اور پانچ نکات پر بجٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور لیکچر دیا گیا جس میں یونیورسٹی کی فیس میں ٹیوشن فیس کم کی جائے زیادہ داخلا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی اور نرسنگ اداروں میں فیس کم کی جائے طلبہ کو ہاسٹل فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم اور گریجویشن ڈگری ہولڈرز کا ماہانہ وظیفہ مقرر کرکے انکی حوصلہ افزائی کی جائے نوجوانوں کو سود سے پاک قرض دیا جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار کرسکیں ضلع اور تحصیل سطح پر انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں جس سے معیشت کا پیہ چلنے سے مقامی افراد روزگار سے مستفید ہوسکیں کھیلوں کے میدآن آباد کئے جائیں کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ میں کھیلوں کے انعقاد سے جسمانی سرگرمیوں سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی تمام تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے اساتذہ مقرر کئے جائیں تاکہ طلبہ کی صلاحیت سامنے آسکے نیز یو سی ،ٹاؤن سطح پر عوام کےلئے پبلک پارک ،لائیبریاں قائم کی جائیں طلبہ اپنے علم میں اضافہ اور فنون لطیفہ ،آرٹ ،ثقافت کے لئے حکومت اقدامات کرے طلبہ کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کے لئے بسیں فراہم کی جائیں یورنیورسٹی میں بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،طلبہ کی عملی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے دستیاب انٹرنشپس کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مقامی ٹی وی چینلز ،ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے معلومات میں اضافہ ہوسکے نیز طلبہ کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سینٹروں کی تعداد بڑھائی جائے جس سے وہ گلوبل دنیا کے ساتھ اپنے علم میں اضافہ کرسکیں ۔