شہید صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پڈعیدن اور نوشہروفیروز کے قلم کار سڑکوں پر نکل آئے بھرپور طاقت کا مظاہرہ
نوشہرو فیروز ( رپورٹ محمد بلال سومرو ) شہید صحافی نصراللہ گڈانی اور شہید جان محمد مہر کے قاتل گرفتار نہ کرنے اور معصوم پریا کماری کے ازادی کے لیے پڈعیدن اور نوشہروفیروز کے تمام صحافی سڑکوں پر نکل آئے اور نصرت کینال تا نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی صحافی ساجد جویو ۔ وقار راجپر ۔ابراہیم راجپر۔ محمد شکیل آرائیں۔ کامران جویو. شہاب الدین راجپر۔ یونس راجپر ایم ظفر تگر مولا بخش مشہوری۔ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب۔پہنچی ریلی میں صحافیوں نے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صحافیوں کا قتل شازش کے تحت کیا جارہا ہے ان کو سچ لکھنے پر وڈیرے جاگیر دار اور دیگر ان قاتلوں کی مدد کر رہے ہیں اور صحافیوں کو شہید کرایا جا رہا ہے ہم ان کا خون کا بدلہ ضرور لیں گے پولیس ان کی ساتھی بنی ہوئی ہے ان سہولت کاروں کی جو جن کی سرپرستی وڈیرے اور جاگیردار کر رہے ہیں ہماری حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر شہید نصراللہ گڈانی شہید جان محمد مہر کے قاتل گرفتار کیے جائیں اور پریا کماری کو ازاد کرایا جائے بصورت دیگر ہم اب چپ نہیں رہیں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے اور جلد ہی سی ایم ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے اور جو کچھ بھی ہوا اس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور سندھ پولیس ہوگی