نوشہروفیروز( رانا ندیم انجم) :
۔ پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ مرکز پنو عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نوشہروفیروز ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے خصوصی طور پر پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کے لئے رجسٹریشن 29 جولائی 2024 تا 16 آگست 2024 تک جاری رہے گی۔ایسے نوجوان امیدوار جن کی عمر ساڑھے 17 سے 23 سال تک اور تعلیم کم ازکم میٹرک، قد 5فٹ 6 انچ،چھاتی 83-78 سینٹی میٹر ہو وہ بھرتی کے اہل ہوں گی۔ مزید معلومات کے لیے آرمی بھرتی مرکز کے ٹیلی فون نمبر 071-5805599 موبائل نمبر 0306-2372447پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔