نوشہروفیروز۔۔۔۔۔(رانا ندیم انجم )
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کا محراب پور تحصیل اور کنڈیارو کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے اسٹنٹ کمشنر عارف عثمان بھٹی کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا، باب فردوس سے لیکر جناح چوک پر تجاوزات ہٹانے کے احکامات جاری کئے ۔بعد ازاں انہوں نے اسٹنٹ کمشنر کنڈیارو محمد علی ہمراہ محمد بن قاسم پبلک لائبریری دورے کے دوران موجود طلباء اور عملے سے لائبریری میں دستیاب سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائبریری میں صفائی ستھرائی کےساتھ ساتھ پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام بہتر بنایا جائے، لائبریری میں موجود فرنیچر کوبھی بہتر کیا جائے اور طلباء اور طالبات کے بیٹھنے کےلئے مزید گنجائش پیدا کی جائے، انہوں نے لائبریری میں مزید ایئرکنڈنشنر لگائے کا بھی حکم دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز نے عملے کی حاضری بھی چیک کی اضافی کمروں کی تعمیر ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے اسٹنٹ کمشنر آفیس میں اجلاس کے بعد سینئر صحافی محمد سرفراز نواز اور محمد علی ملک سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شہر کے مسائل معلوم کیئے اور جلد تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کی یقین دہانی کرائی، یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز ارسلان سلیم سیال نے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ جمع کرایا تھا کہ نوشہرو فیروز ضلع کی تمام لائبریری کو تمام سہولیات مہیا فراہم کریں گے انکا دورہ اسی سلسلے کی کڑی تھا۔