نوشہرو فیروز ( محمد بلال آرائیں)
کم سن حسین آرائیں کا اغواء بد امنی کی بدترین مثال ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ معصوم بچے کے اغواء کا فوری طور پر نوٹس لے کر بچے کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں ، بصورت دیگر آرائیں برادری سندھ میں بھر میں احتجاج پر مجبور ہو گی ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں نے پنو عاقل شہر کی مہران کالونی کے رہائشی محمد اکرم آرائیں کے گھر ڈاکوؤں کے داخلے اور گھر میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا کر زیورات سمیت قیمتی سامان ، نقدی لوٹنے کے دوران مزاہمت پر بد ترین تشدد اور کم سن بچے حسین آرائیں کو اغواء کر کے ہمراہ لے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنوں عاقل شہر میں اکرم آرائیں کے گھر مسلح ڈاکوؤں کی کاروائی اہل خانہ پر تشدد لوٹ مار اور معصوم بچے حسین آرائیں کے اغواء کر کے ہمراہ لے جانے کی واردات سندھ خصوصاً اپر سندھ میں بدامنی کی انتہا اور ڈاکو راج کا منہہ بولتا ثبوت ہے خدشہ ہے کہ حسین آرائیں کو کچے میں لے جا کر تاوان طلب کیا جائے گا مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان اس واقعے کی پر زور مذ مت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس سندھ سید مراد علی شاہ ڈی جی رینجرز ، آئی ۔ جی سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پنوں عاقل میں بد امنی کے اس بدترین واقعے کا فوری طور پر نوٹس لے کر معصوم حسین آرائیں کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر آرائیں برادری پورے سندھ میں احتجاج پر مجبور ہو گی۔