نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایس ایس پی نوشھروفیروز سنگھار ملک کی آفیسرز سے تعارفی میٹنگ ایس ایس پی نوشہروفیروز سنگھار ملک کی جانب سے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے آفیسرز کے ساتھ پہلی تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ضلع بھر کے تمام سب ڈویزنل پولیس آفیسرز، ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ آفیسرز نے شرکت کیں اور انہیں پالیسی متعلق آگاہ کیا گیا ایس ایس پی نوشھروفیروز نے میٹنگ کے تمام شرکاء کو سختی سے ہدایات دیں کہ ضلع بھر کے تمام آفیسرز اپنی اپنی سب ڈویزن اور حدود میں کرائیم کی روکتھام کےلئے مزید کارکردگی دکھائیں روپوش و اشتھاری سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشان کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کریں عوام سے میل جول رکھیں اور ان کے تمام جائز اور قانونی مسائل سننے کے بعد بروقت حل کریں ایس ایس پی نوشھروفیروز نے مزید کہا کہ تمام آفسران دوران ڈیوٹی سرکاری گاڈی اور پولیس یونیفارم میں ہونگے تمام ایس ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں خود گشت کریں گے فرائض کی ادائگی میں لاپرواہی سستی اور غفلت کرنے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائےگی