نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد مستقیم قریشی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک واک کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارباب علی اجن ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام فاروق وسطڑو ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر اسماعیل کلہوڑو تعلقہ ایجوکیشن آفیسر میڈم شمشاد نصر اللہ اور ضلع کے تمام محکموں کے افسران ملازمین اور سماجی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے ریلی میں شریک افراد کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی نے کہا کہ 05 آگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا اور اپنی جارحیت کے ذریعے کشمیر کے مظلوم شہریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہم بھارت کے 05 آگست کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت دلوانے کے اپنا کردار ادا کرے۔مقرریں نے کہا کہ کشمیر کے بچوں کی تعلیم حاصل کرنے سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق سلب ہیں اور آزادی بنیادی حقوق میں سے ایک ہے جوکہ تمام شہریوں کو ملنا چاہیے ۔