نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک تعطلی کا شکار عوام ایک دوسرے کے رابطوں سے محروم ٹیلی نار جیز وارد زونگ اور یو فون سمیت تمام کمپنیوں کے نیٹورک سے عوام بیزار ہو چکی موبائل استعمال کرنے والے صارفین نیٹورک میں تعطلی کے سبب انٹرنیٹ کی سہولیات سے بھی محروم ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسکے سبب پریشانی میں مبتلا ہیں پی ٹی اے اور تمام موبائل کمپنیاں اور مواصلاتی ادارے نظام کی درستگی میں ناکام دکھائی دیتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے محکمہ جات اور افسران کی جانب نہ کوئی واضح پیغام جاری کیا گیا اور نہ ہی خرابی کی درستگی کے لئے کوئی اقدامات نظر آرہے ہیں عوام کا کہنا تھا کہ شاید پاکستان دنیا پہلا ملک ہوگا جہاں نیٹورک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو چکی ہے
دنیا کا ساتواں اور مسلم ممالک کا پہلا ایٹمی ملک پاکستان نے اپنے باشندوں کو پانی بجلی گیس کے بعد نیٹورک کے بحران سے بھی روشناس کرادیاحکومت بیوروکریسی پی ٹی اے اور نیٹورک کمپنی مالکان کی بےحسی دیکھنے کے قابل ہیں جو افراد آج کے دور میں احساس کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ ان سے بےحسی سیکھ سکتے ہیں تاجر برادری بھی نیٹورک کی تعطلی کے باعث مشکلات کا شکار لین دین کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ایزی پیسہ جیز کیش اور دیگر والٹ اکاؤنٹ صارفین کا کہنا ہے نیٹورک کی خرابی کے باعث اپنی رقم موجود ہوتے ہوئے استعمال کرنے سے قاصر ہیں ڈیجیٹل پاکستان ایک مرتبہ پھر مینوول کی جانب گامزن حکومت وقت کا وژن پاکستان کو پتھروں کے دور میں واپس لیجانے کا ہے