نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
دو روز قبل سندھو دریا میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے جن کی نعش کی تلاش کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم کی خاص ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مورو عزیز الرحمن کلہوڑو نے سندھو دریا پر پہنچ کر ورثاء سے تفصیلات لیں اور نوجوانوں کی نعشوں کو نکالنے کے لیے تمام تر مشینری بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں روینیوں عملے سمیت پولیس اہلکار بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز نے نیوی اہلکاروں کو مدد کے لیے لیٹر لکھا جس پر نیوی کے غوطہ خور سندھو دریا پر پہنچے اور مسلسل کوشش جاری رکھیں اور نعش کو ڈھونڈنے کے لیے کشتی اور آکسیجن سلینڈر کی مدد سے غوطہ خور سندھو دریا میں تلاش جاری رکھی جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ورثاء سے رابطہ میں ہے اور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ورثاء نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار اور ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم ہمارے ساتھ بہترین تعاون کر رہے ہیں پر اللہ کی مرضی ہے ہماری دعا ہے کہ جلد ہی ہمارے نوجوانوں کی نعش مل جائے