نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) صوبائی الیکشن کمیشن نے ضلع نوشہرو فیروز کی دو ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینوں سمیت سندھ کی 13 ٹاؤن کمیٹیوں کے غیر منتخب چیئرمینوں وائیس چیئرمینوں کو فارغ کر دیا تفصیلات کے مطابق تھارو شاہ اور بھریا سٹی کے چیئرمین اور دریا خان مری کا وائیس چیئرمین فارغ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیٹیں خالی قرار صوبائی الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے سندھ کے 13 ضلعوں میں ٹاؤن کمیٹیوں کے 15 چیئرمین اور وائیس چیئرمینوں کی سیٹیں خالی قرار دی ہیں ان سیٹوں میں ضلع نوشہرو فیروز میں ٹاؤن کمیٹی تھاروشاہ اور بھریا سٹی کے چیئرمین اور دریا خان مری کے وائیس چیئرمین کی سیٹیں بھی شامل ہیں جن کو خالی قرار دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 18۔بی کے تحت حلف آٹھانے کے بعد مقرہ وقت کے اندر اپنی آفیس کی چارج نہیں لے سکے جس کی وجہ سے ان سیٹوں کو خالی قرار دیا جاتا ہے