نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ضلع نوشہرو فیروز بھر محرم الحرام میں مذہبی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے پولیس کے جوان ،پولیس افسران ،مجالس اور ماتمی جلوسوں کی نگرانی پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ضلع نوشہرو فیروز میں پولیس نفری کی کمی نہیں ہے ضلع بھر میں امن وامان اولین ترجیح ہے یہ باتیں ایس ایس پی (ر) کیپٹن صدام حسین خاصخیلی نےدورہ محراب پور میں صحافیوں سے گفتگو میں کیں ایس ایس پی نے ڈی ایس پی اظہار لاہوری ،ایسں ایچ او راجہ نوید سرفراز کے ہمراہ 6 محرم الحرام کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں خود مانیٹرنگ کی انہوں نے امام بارگاہوں ،روٹس کا بھی دورہ کیا 10 محرم الحرام کو محراب پور میں نکلنے والے چھوٹے بڑے نکالے جانے والے جلوسوں ومجالس کی ڈی ایس پی محراب پور اظہار لاہوری ،ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔