نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ضلع نوشہروفیروز میں گرمی کی شدید لہر سے 2 افراد فوت درجنوں بیہوش نوشہرو فیروز میں گرمی کی شدید لہردرجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ جانے سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے گرمی سے بچنے کے لئے نہروں کا رخ کرنے والے کنڈیارو کے مکین 2 بھائی جمشید اور فہیم ولد انور ابڑو سیھڑا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں جمشید ابڑو فوت اور فہیم ابڑو کو بیہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب شدید گرمی کی تاب نا لاتے ہوئے وین میں سفر کرنے والا مسافر نوشہروفیروز بائی پاس پر فوت ہوگیا جسے اپنے ساتھی پرائیویٹ کار کے ذریعے اپنے ساتھ واپس اپنےج گاؤں لے گئے بتایا جارہا ہے کہ فوت ہونے والا بزرگ سیہون کے قریبی گاؤں کا مکین تھا شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ سے بزرگ بچے اور تنگ گھروں میں رہنے والی خواتین شدید پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔