نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)
پاکستان کے 78 وین یوم آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب ڈسٹرکٹ جڈیشل کامپلیکس نوشہروفیروز میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہروفیروز ندیم بدر قاضی نے جڈیشل کامپلیکس کے پارک میں میں قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر جڈیشل کامپلیکس کے جج صاحبان اور عملے سمیت میمبر سندھ بار کاؤنسل عبدالستار لہرانی، سابق صدر ضلع بارکاؤنسل عبدالرحیم عباسی، سینیر وکلا ارباب علی چانڈیو، محمد شبیر خانزادہ،ثناء اللہ جویو اور دیگر سینئر وکیل ،اسسٹنٹ کمشنر علی شان اعوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد اسلم راجپر، ضلعی اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صدر، ممبران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ آج ہماری آزادی کا دن ہے اس دن اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے ہمیں آزادی کی نعمت عطا فرمائی۔ آئین پاکستان میں ملک سے وفاداری، امانت داری اور انصاف شامل ہیں۔آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم قانون پر عمل درآمد کریں گے۔میں پاکستان کے شہریوں کو اس اہم دن کے موقع پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ قانون کی پاسداری کریں۔اور ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔