نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے اپنے دفتر میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی اسکیموں کی بحالی اور مرمت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسی اسکیمیں جن پر معمولی نوعیت کی مرمت کی ضرورت ہے ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تعلقہ کی رپورٹ فراہم کریں اس موقع پر ایکسئین محکمہ پبلک ھیلتھ انجینئرنگ فیصل آفتاب نے ڈپٹی کمشنر کو محکمے کی اسکیموں کی متعلق بریفننگ دی انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ڈرینج ڈسپوزل کی بہتری کے لئے دو مرحلوں میں اسکیمیں تیار کی گئی تھیں انہوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی کی اسکیموں کی مرمت کے لیے بجٹ نہ ملنے سے مرمت میں دشواری پیش آ رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں ڈرینج اسکیموں کو فعال کرنے لئے پرپوزل تیار کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہروں سے باہر آکسی ڈیشن تالابوں کی تعمیر کے لیے پلاٹ کے حصول کے لیے زمین کی ضرورت ہے جس کی قانونی کاروائی مکمل ہونے کا انتظار ہے۔