نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر محراب پور عثمان عارف بھٹی ،چیئرمین جاوید میمن کے ہمراہ محراب پور ڈرینج ڈسپوزلز اور محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا انہوں نے صحافی کی نشاندھی پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی جاوید میمن کو باب فردوس سے لیکر نیوٹاؤن تک جانے والے مین نالے کی صفائی اور نالے پر بنائی گئی تجاوزات ہٹانے کی سخت ہدایات جاری کی مزید انہوں نے محراب پور تحصیل کے شہر ہالانی ٹاؤن کمیٹی میں گندگی کے لگے ڈھیروں پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے محراب پور کی تمام امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا مجالس اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی کے مکمل انتظامات اور اسٹریٹ لائٹس کو یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی ڈرینج ڈسپوزلز کی صفائی کرائی جائے تاکہ ممکنہ مون سون کی بارشوں کے دوران شہروں میں برساتی پانی کی نکاسی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی مجالس کے مقامات اور جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور انتظامات کو بہتر بنانے کی متعلقہ افسران ہدایات جاری کی انہوں نے درگاھ ہالانی کا دورہ کیا اور شہدائے اسلام کانفرنس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا عزدار آفتاب ملاح نے امام بارگاہ حسین محل آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سے کہا 10 محرم الحرام تک مجالس اور شہداء کربلا کی یاد محراب پور سب میں سے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں 10 محرم الحرام کے دن میڈیکل کیمپ،ایمبولینس، ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف مقرر کیے جائیں نیز بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے مجالس کے دوران شدید گرمی وحبس کی وجہ سے عزاداروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ڈپٹی کمشنر نے آفتاب ملاح کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا لوڈ شیڈنگ کے متعلق سیپکو احکام سے بات ہوئی ہے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے