نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائیس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا مقصد عام شہریوں کو سستے نرخوں پر کھانے پینے اور دیگر استعمال کی اشیاء فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں انتظامیہ اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے غریب عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی تاجر کو ناجائزہ منافہ خوری ذخیرہ اندوز کرنے اور گراں فروشی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور گراں فروشی کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کی فہرست نمایاں مقام پر لگائیں اور خریداروں کو مقررہ نرخوں کو کھانے پینے کی اشیاء فروخت کریں انہوں نے ویٹ اینڈ میرمینٹ کے افسر کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں کا دورہ کریں اور ناپ تول کے اوزاروں کو چیک کریں اور کسی کو بھی ناپ تول میں کمی ہرگز نہیں کرنے چاہیے ایسے تاجروں کے خلاف ایک مشترکہ اور جامع آپریشن کیا جائے گا اس موقع پر تاجروں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور مندرجہ ذیل نرخ مقرر کئے گئے۔