نوشہروفیروز ( رپورٹ .رانا ندیم انجم )
سنگھار ملک ایس ایس پی نوشہرو فیروز مقرر آئی جی سندہ غلام نبی میمن کی جانب سے نوجوان سنگھار ملک کو ایس ایس پی نوشہرو فیروز مقرر کیا ہے اور ان کی مقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے یاد رہے کہ دس روز قبل ایس ایس پی نوشہرو فیروز صدام حسین خاصخیلی کا تبادلہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد ضلع نوشہرو فیروز بغیر ایس ایس پی کے چل رہا تھا اور اضافی چارج نواب شاہ کے ایس ایس پی تنویر تنیو کے حوالے تھا اور گزشتہ روز آئی جی نے سنگھار ملک کو نوشہرو فیروز ضلع کا ایس ایس پی مقرر کر دیا ہے جس پر ضلع کے عوامی و سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے