نوشہرو فیروز..رانا ندیم۔انجم
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے آج اسسٹنٹ کمشنر کنڈیارو محبت علی کے ہمراہ محمد بن قاسم پبلک لائبریری کنڈیارو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں موجود طلباء اور عملے سے لائبریری میں دستیاب سھولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائبریری میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے انہوں نے کہا کہ لائبریری میں موجود فرنیچر کو بہتر کیا جائے، طلباء اور طالبات کے بیٹھنے کے لئے مزید گنجائش پیدا کی جائے انہوں نے لائبریری میں میں مزید ایئرکنڈشنر لگائے کا بھی حکم دیا انہوں نے وہاں عملی کی حاضری بھی چیک کی۔ اور وہاں اضافی کمروں کی تعمیر کی ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا۔